امیرالبحر سے سعودی سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

470

اسلام آباد (آن لائن) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے ا مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر البحر سے ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بات چیت کی۔ سعودی سفیر نے امیرالبحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔