تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی نہ اوچھے ہتھکنڈے ‘پرویز خٹک

226

نوشہرہ کینٹ (آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی‘ حکومت کے خلاف نہ تو تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور نہ ہی اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈے کام آئیں گے ‘جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے اقتدار کی خاطر یہ سب کچھ کرسکتے ہیں ‘پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا حکومت مخالف پہلا جلسہ ہی ناکام ہوگیا ‘ عوام نے مسلم لیگ ن ،پی پی پی، اے این پی اور متحدہ مجلس عمل کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مسترد کردیا ہے‘وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی ہی غریب عوام کے لیے امید کی واحد کرن ہے‘مہنگائی، بے روزگاری کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ٹھوس اقدامات شروع کردیے ہیں بیوروکریسی اور مافیا گٹھ جوڑ آٹاچینی، گندم مافیا اور مصنوعی قلت اور مہنگائی کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔وہ نوشہرہ کلاں میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔