اب اپوزیشن صرف جلسی سے ہی خطاب کریگی ‘ فردوس عاشق

148

سیالکوٹ (این این آئی) سابق معاون خصوصی اطلاعات و رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے جلسے سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اب اپوزیشن صرف جلسی ہی سے خطاب کرے گی کیونکہ عوام نے اپوزیشن کی جانب سے دی گئی کال پر عدم اعتماد کا اظہار کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اب چوروں اور لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آ ئیں گے۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول زرداری دونوں اپنے اپنے ابو بچانے کے چکر میں ہیں لیکن ان کا یہ چکر پورا نہیں ہو گا بلکہ دونوں کے ابو لوٹی ہوئی دولت کا بہت جلد حساب دیں گے‘ عمران خان آ ج مولانا فضل الرحمن کو کسی عہدے کی پیش کش کریں تو وہ اس کو فوری طور پر قبول کرکے وزیراعظم عمران خان کے حق میں بولنا شروع کر دیں گے۔