سینیٹ‘ علی محمد خان اور سینیٹر روبینہ خالد کے درمیان تلخ کلامی

557

اسلام آباد (آن لائن ) سینیٹ اجلاس میں علی محمد خان اور سینیٹر روبینہ خالد کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ، چیئر مین نے دونوں کو خاموش کرادیا۔ اجلاس میں سینیٹر روبینہ خالد نے ادویات کی قیمتوں کا2 سال میں بڑھنا عوام کے ساتھ ظلم قرار دیا جبکہ سینیٹر علی محمد کا ادویات کا مہنگے ہونے کے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے لعنت اللکازبین کہہ دیا جس پر اپوزیشن بیچز پر بیٹھے سینٹرز نے ڈیسک بجانا شروع کر دیے اور ایوان کے اندر شور مچ گیا تاہم چیئر مین نے دونوں کو خاموش کرادیا۔نجکاری کی فہرست میں شامل19 اداروں کی فہرست سینیٹ میں پیش کردی گئی۔ نجکاری فہرست میں نیو یارک میں پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روزویلٹ سمیت پاکستان اسٹیل ملز، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ، ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، گدو پاور پلانٹ، نندی پور پاور پلانٹ اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو بھی نجکاری کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔سینیٹ میں نجکاری کی فہرست پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے ایوان میں شیم شیم کے نعرے لگائے۔