وفاقی تعلیمی بورڈ‘تعلیمی نصاب میں کمی کا اطلاق نئے طلبہ پر ہو گا

342

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی تعلیمی بورڈ نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب میں کمی کا اطلاق 2021ء کے سالانہ امتحانات میں صرف نئے طلبہ پر ہو گا‘ سابق طلبہ کا امتحان مکمل کورس سے ہی لیا جائے گا۔ جمعے کو اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان وفاقی تعلیمی بورڈ نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں کمی کے لیے متعدد اجلاس بلائے گئے جس میں نصاب پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ قومی نصاب کونسل میں بھی اسے غور کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سابق طالب علم سالانہ امتحانات 2021ء میں مکمل نصاب سے ہی امتحانات دیں گے جبکہ نصاب میں کمی کا اطلاق صرف نئے طلبہ پر ہو گا۔