ٹائیگر فورس کا کنونشن آج ہوگا‘ وزیراعظم خطاب کریں گے

247

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان آج ٹائیگر فورس کے جوانوں سے خطاب کرکے انہیں نئی ذمے داریوں سے آگاہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنونشن سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم موبائل ایپ کا افتتاح کریں گے جس کے ذریعے ڈیجیٹل گورننس یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والوں کوماسک اور سینی ٹائزر فراہم کیے جائیں گے، سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے گا۔ ٹائیگر فورس کے نوجوان قومی خدمت کے لیے جوش و جذبے سے سرشار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک دوسرے پر تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنما آج اکٹھے ہو گئے ہیں۔