اپوزیشن نے جلسے پر ایک ارب روپے خرچ کیے، فیاض چوہان کا دعویٰ

129

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن گوجرانوالہ جلسے پر ایک ارب 3 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے، سوال یہ ہے کہ یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے؟ گوجرانوالہ میں سیاسی لکی ایرانی سرکس میں شامل زبردستی کے بھٹو اور بچپن میں کھرب پتی بن جانے والے سیاسی بچے جن کے آبائو اجداد گزشتہ 3 سے 4 دہائیوں سے ایک دوسرے کو چور، ڈاکو، نو سر باز، گیدڑ سمیت دیگر منفی القابات سے نوازتے تھے آج کمال ڈھٹائی اور منافقت کے ساتھ ایک دوسرے کو شریف النفس اور جمہوری اقدار کے حامل قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فیاض الحسن چوہان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالا جلسے کے پہلے فیز میں آصف زرداری کی جانب سے دسمبر 2017ء میں نواز شریف کو پوری قوم کا اشتہاری اور چور قرار دینے والی مشہور وڈیو چلائی جانی چاہیے تھی، دوسرے فیز میں بلاول زرداری کی دسمبر 2016ء والی تقریر ’’جس میں انہوں نے نواز شریف کو پاکستان اور انٹرنیشنل چور اور ڈاکو قرار دیا‘‘ چلائی جاتی۔