مذہبی رواداری اور احترام انسانیت کوفروغ دیا جائے، شاہ عبدالحق

66

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اہلسنّت کراچی شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ رسو ل کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی ذا ت تمام انسا نیت کے لیے رحمت ہے۔انہو ں نے کہا کہ ربیع الاول کا اولین تقاضا ہے کہ مذ ہبی رواداری،احترام ِانسا نیت کے جذ بے کو فروغ دیا جا ئے۔ میمن مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ربیع الاول برکت والا مہینہ ہے، گھر،دفتر اور محلوں میں محافل میلاد کاانعقاد کیا جائے۔