امریکا نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع کو گرفتار کرلیا

127

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا کو حراست میں لے لیا۔ میکسیکو کے سابق وزیر خارجہ مارسیلو ابرارڈ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ امریکا میں تعینات میکسیکو کے سفیر نے انہیں سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ادھر امریکی میڈیا کے مطابق جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا پر عائد الزامات واضح نہیں کیے گئے اور نہ ہی امریکی حکام نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ سی این این نے محکمہ انسداد منشیات کی ترجمان سے پوچھا تو انہوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔