اٹلی کا پاکستانیوں کو ملازمت کے ویزے دینے کا اعلان

287

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی نے 2سال بعد پاکستانیوں کو ملازمت کے ویزے دینے کا اعلان کردیا۔ اطالوی حکومت نے ملازمت کے لیے عارضی مدت کے ویزوں کے اجرا کا پروگرام دوبارہ شروع کیا ہے،جس کے تحت غیر یورپی ممالک کے 30ہزار850 افراد کو ملازمت کے لیے ویزے دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان میں زراعت، سیاحت، فریٹ فارورڈنگ اور تعمیراتی کاموں سے وابستہ افراد موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یورپی یونین میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد اٹلی میں آباد ہے۔