مالی اور صومالیہ میں حملے‘ اقوام متحدہ کا اہل کار اور 10 فوجی ہلاک

140

بماکو؍ موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) عسکریت پسند تنظیم الشباب نے مالی اور صومالیہ میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن اہل کار اور 10 فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الشباب نے افریقا کے مختلف ممالک میں امن مشن اور ملکی افواج کو کارروائی کا نشانہ بنایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مالی میں بم کو سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جو عالمی امن مشن کی گاڑی کے قریب پھٹااور ایک اہل کار ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب صومالیہ میںکیے گئے حملے میں 10فوجی ہلاک ہوئے۔