تکنیکی خرابی کے باعث ٹوئٹر کئی گھنٹوں کے لیے بند

21

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کئی گھنٹوں کی بندش کو تکنیکی خرابی قرار دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹوئٹر کے ترجمان کا کہناتھا کہ جمعرات کے روز عالمی سطح پر ویب سائٹ کی عارضی بندش سیکورٹی ٹوٹنے کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی اس دوران کسی سائبر حملے سے متعلق شواہد ملے۔ کمپنی کے مطابق اس کے کئی سرور بند ہو گئے تھے جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے ایک سسٹم کی تجدید کرنا پڑی۔ یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں بھی ٹوئٹر کو بڑے اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑا تھاکہ جب کئی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیے گئے تھے۔