ترکی اور روس کے صدور کا ٹیلی فون پر رابطہ‘ علاقائی تنازعات پر گفتگو

141

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں علاقائی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تُرک صدارتی دفتر سے جاری بیان میںبتایا گیا کہ بات چیت کے دوران دونوں رہنما ؤں نے آذربائیجان آرمینیا مسئلے اور شام و لیبیا کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اردوان کا کہنا تھا کہ آرمینیا نے آذربائیجان کی زمین پر حملہ کر کے بحران پیدا کیا اور 30 سال سے آذربائیجان کی زمین پر جاری قبضے کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خطے میں امن قائم کرنے کے حق میں ہیں۔