نگورنو کاراباخ کے معاملے پر امریکی وزیر خارجہ کی ترکی پر تنقید

47

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری لڑائی میں ترکی کی مداخلت پر تنقید کردی۔ انہوں نے زور دیا کہ فریقین عسکری قوت کے بجائے سفارت کاری کے ذریعے تنازع کا حل تلاش کریں۔ ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انقرہ نے تنازع میں مداخلت کر کے آذربائیجان کو وسائل فراہم کیے،جس کے نتیجے میں خطرات میں اضافہ ہو ا اور لڑائی میں شدت آرہی ہے۔ کسی تیسرے فریق کو مداخلت کرکے جلتی پر تیل کا کام نہیں کرنا چاہیے۔