سعودی عرب میں اثرورسوخ بڑھانے کی امریکی کوشش

131

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے سعودی عرب میں اپنا اثر رسوخ بڑھان کے لیے نیا سفارت خانہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ واشنگٹن حکومت سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے ریاض میں نیا سفارت خانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکا ریاض میں 26 ایکڑ پر محیط نیا سفارت خانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ جدہ میں بھی نیا قونصل خانہ کام شروع کرچکا ہے، جب کہ ظہران میں قونصل خانے کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد سعودی عرب میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ دوسری جانب امریکی سینیٹرز نے سعودی عرب کے ساتھ ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدہ سینیٹ سے پاس کرانے کی کوشش پر کڑی تنقید کی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب کو 8ارب ڈالرکے ہتھیار فروخت کرنے کا معاہدہ کررکھا ہے۔