انڈونیشیا میں شدید بارش سے بڑے پیمانے پر تباہی

323
انڈونیشیا: طاقت ور ریلا آبادی سے گزر رہا ہے‘ سیلاب زدہ علاقے میں املاک کو پہنچنے والا نقصان واضح ہے

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے وسطی صوبے سولا ویسی میں سیلاب سے 350 مکانات زیر آب آگئے۔ مقامی حکام کے مطابق مسلسل بارش کے باعث کئی علاقے اور دیہات زیر آب آگئے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے چند روز تک کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے باعث دیگر علاقوں میںبھی سیلاب کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوںمیں پھنسے شہریوں کو بچانے کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔