گوجرانوالہ میں31مقامات کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا‘ بی بی سی

177

گوجرانوالہ (این این آئی)بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں31مقامات کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا۔لاہور میں رنگ روڈ کو بھی بلاک کیا گیا ، جس سے موٹر وے تک رسائی مشکل ہوئی۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کے دوران حکومت کی جانب سے کئی مقامات کنٹینرز لگا کر علاقوں کو سیل کیا گیا جس کے باعث رہنمائوں اور کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔جلسے سے قبل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن )کے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ اور شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر کنٹینر لگا کر ان علاقوں کو سیل کیا جبکہ گوجرانوالہ میں لیگی رہنما اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر کے گھر کے باہر بھی کنٹینرز لگا ئے گئے۔