صدر علوی کی وجہ سے روڈ بند ہونے پر خاتون سیاح کے شیم شیم کے نعرے

134

سوات (این این آئی)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنی فیملی کے ہمراہ3 روزہ دورے پر سوات پہنچے تو اس دور ان پولیس کی جانب سے مرغزار روڈ بند کرنے پر سیکڑوں سیاح مرغزار نہ جاسکے‘ صدر کی گاڑی گزرنے پر ایک خاتون سیاح نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت نے مرغزار کے تاریخی سفید محل کا بھی دورہ کیا۔