ریفرنڈم اہل کراچی کا تشخص بحال کرے گا، محمد یوسف

169

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے حقوق دو کراچی کو جو مہم چلائی ہے آج یہ تحریک پورے پاکستان کی تحریک بن چکی ہے ۔کارکنان گھر گھر اور دکانوںپرجاکر اورشہرکی بڑی مساجد میں لوگوں سے رابطے کر کے حقوق کراچی ریفرنڈم میں عوام کی رائے لے رہے ہیں ، ریفرنڈم مہم کراچی کے شہریوں کا تشخص بحال کرے گی عوام تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اورحقوق کراچی کے لیے ووٹ کاسٹ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی ٹائون کریمی چورنگی پراجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرسابق امیرجماعت اسلامی ضلع غربی صفات احمد صدیقی، ناظم علاقہ مشتاق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔