پریم یونین سی بی اے کا ’’کراچی ریفرنڈم ‘‘ کی حمایت کا اعلان

144

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے کے سینئرمرکزی نائب صدر شیخ محمد انور ’’کراچی ریفرنڈم ‘‘ کے حوالے سے کراچی پہنچ گئے ہیں ۔ وہ آج یونین کے دفتر میں ہونے والے مجلس عاملہ کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے ۔ پریم یونین کراچی زون کے صدر راجا عبد المناف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریم یونین نے کراچی ریفرنڈم کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے آج یونین آفس سٹی اسٹیشن میں پولنگ بوتھ بھی بنایا جائے گا اور پاکستان ریلوے سے وابستہ ملازمین اور یونین کے عہدیداران و ممبران اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔