حافظ نعیم کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے آج ملاقات کرینگے

184

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی کی ’’حقوق کراچی تحریک‘‘ اور’’عوامی ریفرنڈم‘‘ کے سلسلے میں آج صبح 10:30بجے سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور وکلا سے ملاقات کریں گے جبکہ وکلا عوامی ریفرنڈم میں اپنا ووٹ بھی کاسٹ کریں گے۔