جے آئی یوتھ اور خواتین نظم متحرک گھر گھر رابطوں کا آغاز

145

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت کراچی ریفرنڈم کے حوالے سے ضلع غربی میں بھرپور جوش و خروش ،جماعت اسلامی یوتھ اور خواتین نظم بھی متحرک ۔خواتین کے تحت مرکزی کیمپ دفتر ضلع میں قائم، میٹروول ،اورنگی اور بلدیہ میں گھرگھر رابطوں کا آغاز کردیا گیا۔ جماعت اسلامی یوتھ ضلع غربی کے تحت بھی شاہ ولی اللہ نگر،محمد نگر،سعید آباد، بنارس،ہریانہ کالونی،منگھوپیر ،شیر شاہ میں ہوٹلز، کھیل کے میدانوں،باڈی بلڈنگ کلب، مساجد اور اسکول،کالجوں سمیت ٹیوشن سینٹرز میں ریفرنڈم جاری۔ آج ضلع غربی میں 100سے زاید مقامات پر کارنر میٹنگز اور کیمپس لگائے جائیں گے۔