ضلع غربی میں 100 مقامات پر ریفرنڈم کی پولنگ جاری

93

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت حقوق کراچی ریفرنڈٖم کا بھرپور آغاز، مساجد ،اسکولز،اسپتال،ہوٹل سمیت 100سے زاید عوامی مقامات پر ریفرنڈم کے لیے پولنگ جاری ۔ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر واسع شاکر ، امیر ضلع غربی محمد اسحاق خان،فضل احد ،عارف خان، ماسٹر امین اللہ اور انعام الرحمن کا مختلف علاقوں کا دورہ، بااثرافراد ، علما اور عوام سے ملاقات۔ڈاکٹر واسع شاکر نے اس موقع پر کہا کہ جماعت اسلامی کا ریفرنڈم کراچی کے حقوق غصب کرنے والوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔اہل کراچی نے جعلی مردم شماری ،کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی بدمعاشی کو مسترد کردیاہے۔جماعت اسلامی کراچی کو اس کا حق دلا کر رہے گی۔محمد اسحق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کا مقدمہ عوامی عدالت میں پیش کردیا ہے۔ریفرنڈم کراچی کے عوام کے خیالات اور جذبات کی ترجمانی کرے گا۔