پچیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا‘ ادارہ شماریات

117

لاہور (این این آئی) ادارہ شماریات کے مطابق 15اکتوبر کو ختم ہونے والا ہفتہ بھی غریب عوام کے لیے بھاری رہا‘ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اشیائے ضروریہ.45 فیصد مہنگی ہوئیں‘ ایک ہفتے کے دوران25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا‘ چکن کی اوسط قیمت میں ساڑھے26 روپے44 پیسے فی کلو اضافہ اور انڈے 9 روپے 25 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے‘ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسط 4 روپے43 پیسے اضافہ ہوا‘چینی 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور آٹے کے 20 کلو کا تھیلا4 روپے17 پیسے مہنگا ہوا۔ دال ماش کی قیمت میں پونے 2 روپے فی کلو جبکہ حالیہ ہفتے کے دوران چاول، تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، چائے سمیت دیگر اشیا مہنگی ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلا، پیاز، لہسن، دال مسور، دال چنا سمیت 9 اشیا کی قیمت میں کمی ہوئی اور نمک، مرچ، مٹن سمیت 17اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔