لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈی چوک پر دھرنے کا تیسرا روز، 3 بے ہوش

113

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی دارالحکومت میں مطالبات کے حق میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا ‘ اس دوران 3 لیڈی ہیلتھ ورکرز بے ہوش ہو گئیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مارچ کرنے کا کہا گیا تھا مگر حکومت کی جانب سے دھرنے کا نوٹس لے لیا گیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی قیادت میں مذاکرات کے لیے وفد دوبارہ دھرنے کا دورہ کرے گا۔ خیال رہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سروس اسٹرکچر بدلنے، پنشن، لائف انشورنس دینے، تنخواہوں میں اضافے اور انسداد پولیو مہم میں تحفظ دینے کے مطالبات کیے ہیں۔