نامور فاسٹ باؤلر کا نیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

500

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور فاسٹ باؤلر عمر گل کا 20سالہ کیریئر اختتام پزیر ہو گیا، کھلاڑیوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عمر گل کی جانب سے انٹرنشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا تھا تاہم آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنے نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کردیا ہے اور آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آخری میچ کھیلنے کے بعد کھلاڑیوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر گل کا کہنا تھاکہ مجھے پی سی بی کوچز دوستوں اور خاص طور پر میری بیوی نے بہت سپورٹ کیا ہے لیکن ایک دن سب نے ریٹائرمنٹ لینی ہوتی ہے اور میں آج اپنی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں جبکہ پاکستان کے لیے کھیلانا میرا خواب تھا جو پورا ہوا اور میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے عمر گل نے20 سالہ کیریئر میں 47 ٹیسٹ 130 ون ڈیز اور 60 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے تاہم اب عمر گل نے نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی ہے۔