سکرنڈ کے قریب خود کو آگ لگانے والا ٹرالر ڈرائیور دم توڑ گیا

154

نواب شاہ( رپورٹ کاشف رضا) دو روز قبل سکرنڈ کے قریب ایکسائز چیک پوسٹ پر پولیس کے ظلم سے تنگ آکر خود کو آگ لگانے والا ٹرالر ڈرائیور کراچی کے اسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق سکرنڈ کے نزدیک ایکسائز پولیس کے ظلم سے تنگ آکر خود کو آگ لگانے والا ٹرالر ڈرائیور کراچی کے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ انسانیت سوز واقعے کے متاثرہ ڈرائیور نے مرنے
سے پہلے سکرنڈ پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا جس میں ڈرائیور مطیع الرحمن کا کہنا تھا کہ ایکسائز پولیس کے افسر و اہلکاروں نے مجھ سے 30 ہزار رشوت طلب کی اور نہ دینے پر کپڑے اتار کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور میری نازک جگہ کی بے حرمتی کرکے مجھے شدید تکلیف پہنچائی گئی جس پر غیرت میں آکر خود کو آگ لگائی جبکہ بیان ریکارڈ کروانے کے چند گھنٹوں بعد ڈرائیور مطیع الرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔دوسری طرف ڈائریکٹر ایکسائز کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور انسپکٹر کو ٹیم سمیت معطل کردیا گیا۔