کوئٹہ میں جعلی سی این جی بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

212

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن کمپنی نے کوئٹہ میں جعلی سی این جی بنانے والی فیکٹری پکڑ لی اور گیس چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سے کے آپریشن گرفت کے دوران سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوںکے دوران کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ایک گھر پر چھاپہ مار کے جعلی سی این جی بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزم جان محمد گھر میں 4 عدد ممنوع کمپریسر لگا کر سروس لائن سے گیس چوری کر کے کمرشل بنیادوں پر گاڑیوں میں گیس فروخت کر رہا تھا، ایس ایس جی سی پولس نے ملزم جان محمد ولد احمد خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور جائے وقوعہ سے گیس چوری میں استعمال ہونے والے کمریسرز، پائپ اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق گیس چور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔