مشرقی بحیرہ روم میں امریکی و فرانسیسی جنگی جہازوں کی مشقیں

192

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فریگیٹ یو ایس ایس روز ویلٹ اور فرانسیسی فریگیٹ ایف ایس لا فائیٹ نے مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ مشقیں شروع کر د یں۔ امریکی بیڑے کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ مشقوں میں جہازوں کی قابلیت ان کی جنگی صلاحیتیوں، ہنگامی حالات میں بروقت فیصلوں اور عملی اقدامات کا مظاہرہ کیا گیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ امریکی بحریہ دیگر نیٹو اتحادی ممالک کے ساتھ اس قسم کی فوجی مشقوں اور مشترکہ تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔