حکومت کے ساتھ اختلافات، جنوبی افریقی بورڈ پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

166

جوہانسبرگ(جسارت نیوز) جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی۔وزیر کھیل ناتھی متھیتھوا نے آئی سی سی کوکھیل کے معاملات میں حکومتی مداخلت کے بارے میں آگاہ کردیا، دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ترجمان نے کہا کہ ہمیں وزیر کھیل کا خط موصول ہوچکا، فی الحال صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ابھی حکومتی مداخلت سے متعلق خود بورڈ کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ادھر بورڈ کی جانب سے پیش کی گئی فارنسک آڈٹ رپورٹ کو پارلیمانی کمیٹی نے یکطرفہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس میں باقی آفیشلز کو بچانے کی کوشش ہوئی، اس لیے مکمل تحقیقات پر زوردیا گیا ہے۔وزیر کھیل ناتھی متھیتھیوا نے کہاکہ کرکٹ جنوبی افریقامیں بڑے پیمانے پر بدانتظامی کی وجہ سے حکومتی مداخلت ناگزیر ہوچکی۔ اس اقدام کے حوالے سے پیشگی آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔