جناح بزنس اینڈ اکنامک ریسرچ جریدے کی تقریب رونمائی

69

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صدرمحمد علی جناح یونیورسٹی کراچی ( ماجو ) پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا ہے کہ ہماری جامعات کو یہ دیکھنا چاہیے کہ نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعدادبزنس گریجویٹ ہونے کے باوجود کاروبار کرنے کی جانب کیوں مائل نہیں ہورہی؟وہ ماجوکے پہلے جناح بزنس اینڈ اکنامک ریسرچ جریدے کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ اساتذہ جامعات میں ریسرچ کلچرکو فروغ دیں۔