پنجاب کے 2وزرا،کئی بیورو کریٹ کورونا کا شکار،مزید 13ہلاک

130

لاہور /اسلام آباد(نمائندہ جسارت/آن لائن/صباح نیوز)پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں ، بیورو کریٹس میں چیئرمین پی این ڈی بورڈ حامد یعقوب شیخ ،سیکرٹری صنعت اور سیکرٹری زراعت شامل ہیں کورونا میں مبتلا ہونیوالے وزرا اور بیورو کریٹس نے اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ لے لیا ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھنے کے واضح اشارے ملے ہیں اور گزشتہ روز ملک میں 2.37 فیصد کیسز مثبت آئے ، ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر ہمیں پابندیاں عاید کرنا پڑ سکتی ہیں، مظفرآباد اورکراچی میں تعداد زیادہ ہے۔علاوہ ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ 24گھنٹے کے اعداد و شمار کے مطابق مزید 13 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنیوالے مریضوں کی تعداد 6 ہزار614ہوگئی ہے۔24گھنٹے کے دوران کورونا کے 755نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218ہوگئی ہے۔پاکستان میں3لاکھ 5ہزار398 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیوکیسزکی تعداد 9ہزار209 ہے۔