کیس داخل کرنے کے باوجود پولیس نے  تاحال بچوں کو بازیاب نہیں کیا، والدین

81

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جامشورو کے رہائشیوں نے مبینہ طور پر اغواء ہونے والے 12 سالہ محمد رمضان اور سات سالہ علی کی بازیابی کے لیے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اغوا ہونے والے بچوں کے والد محمد ایوب اور ماں صاحبہ نے بتایا کہ 18 دن قبل بے نظیر کالونی ٹول پلازہ کے قریب سے ہمارے دو معصوم بچوں محمد رمضان اور علی کو اغوا کرلیا گیا، جامشورو تھانے میں کیس داخل کرنے کے باوجود پولیس نے تاحال بچوں کو بازیاب نہیں کیا، حکام بالا نوٹس لیں اور بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے۔