نیوزی لینڈ کے لیجنڈری کرکٹر جان رچرڈ ریڈ انتقال کرگئے

517

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کھلاڑی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر جان رچرڈ ریڈ انتقال کر گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی جان رچرڈ ریڈ 92 کی عمر میں انتقال کرگئے، جان رچرڈ نے 58 میچوں میں کیوی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 3 ہزار 400 سے زائد رنز بنائے، ان کے کیریئر میں 6 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں شامل تھیں جبکہ انہوں نے 33.4 کی اوسط سے 85 وکٹیں بھی حاصل کیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جان آر ریڈ نے 246 فرسٹ کلاس میچوں میں 16 ہزار 123 رنز بنائے اور اسپن اور میڈیم پیس بولنگ میں 466 وکٹیں بھی حاصل کیں ہیں۔

واضح رہے جان رچرڈ ریڈ 3 جون 1928ء کو آکلینڈ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ 92 سالہ کھلاڑی کی موت سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا تاریخ  ساز باب بند ہوگیا ہے۔

خیال رہے جان رچرڈ ریڈ نے دو دہائیوں پر مشتمل شاندار ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی۔