عاصم سلیم باجوہ کیسے اہم عہدہ رکھ سکتے ہیں‘ مصطفی نوازکھوکھر

169

اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ لفٹیننٹ جنرل (ر )عاصم سلیم باجوہ اہم عہدہ کیسے رکھ سکتے ہیں، اگر وہ ایک پوزیشن رکھنے کے لیے ٹھیک تصور نہیں ہیں تو سی پیک جیسی اہم اتھارٹی چلانے کے لیے کیسے ٹھیک تصور ہوسکتے ہیں، ہم اس دوغلا پن کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر نے کہا کہ گزشتہ2 برس میں سفید پوش طبقے کا بھرم اور پردہ چاک ہوگیا، جو ایک المیہ ہے، خواب تو بہت بڑے بڑے دکھائے گئے، کہاں ایک کروڑ نوکریاں اور50 لاکھ گھر اور آج حالات سب کے سامنے ہیں۔ عوام کے سامنے اپنے احتساب کے بیانیے کو بچانے کے لیے ایک لالی پاپ پھینکا گیا ہے کہ دیکھو ہم نے استعفا لے لیا، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ان سے کن وجوہات کی بنا پر استعفا لیا اور قبول کرلیا۔