عوامی ریفرنڈم کراچی کے مستقبل کافیصلہ کرے گا،عبدالجمیل خان

94

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے عوامی ریفرنڈم کی تیاریوں کے سلسلے میں ذمے داران ضلع اور ناظمین علاقہ جات کے مشترکہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کراچی مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں عوامی ریفرنڈم 16تا18اکتوبرمنعقد کیا جائے گا،ریفرنڈم کراچی کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا اور کراچی کی نئی سمت بھی متعین کرے گا،کارکن گھرگھرپیغام پہنچائیں۔