نواز شریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر 29 اکتوبر تک عملدرآمد کا حکم

122

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خان ریفرنس میںسابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر29 اکتوبر تک عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ منگل کو احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی کے معاملے پر نوازشریف کی جائداد، کمپنیوں میں شیئرز ضبطگی اور بینک اکائونٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ نوازشریف کی جائداد اور اثاثوں کی ضبطگی پرعملدرآمد جاری ہے۔