بھارتی میڈیا کوبھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیے

549

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی معید یوسف نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیے۔

معید یوسف نےبھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کیخلاف بھارت کی ریاستی دہشت گردی روکی جائے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاروکنا،مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی کے لاگو قانون کاخاتمہ کیا جائے، مقبوضہ کشمیرمیں غیر انسانی فوجی محاصرے کاخاتمہ کیاجائے،مقبوضہ کشمیر کے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ جیسی دہشتگردی میں ملوث ہندوپرست دہشتگردوں کوبھارتی عدالتوں نے رہا کردیا، چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث اسلم اچھو کے پرائمس اسپتال نئی دلی میں علاج کے ثبوت ہیں ،افغانستان میں ٹی ٹی پی،دہشتگردتنظیموں کوضم کرنے کیلئے 10 لاکھ ڈالر دیے گئے۔

معید یوسف نے کہا کہ حال ہی میں راافسران کی نگرانی میں افغانستان میں ٹی ٹی پی،دہشتگردتنظیموں کوضم کیاگیا ،رانے پڑوسی ملک میں سفارت خانے کے ذریعے اسٹاک ایکسچینج پرحملہ کرایا،رانے ایک پڑوسی ملک میں سفارت خانے کے ذریعے گوادرمیں ہوٹل پرحملہ کرایا،اے پی ایس حملے کاماسٹرمائنڈحملے کے وقت بھارتی خفیہ ایجنسی راسے رابطے میں تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف  نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دہشت گردی کومالی امدادفراہم کرنے کے ثبوت ہیں،رانے ایک پڑوسی ملک میں سفارت خانے کے ذریعے چینی قونصلیٹ پرحملہ کرایا،سمجھوتہ جیسی دہشت گردی میں ملوث ہندوپرست دہشت گردوں کو بھارتی عدالت نے رہا کیا۔