’’ آباد‘‘ سب ریجن حیدرآباد کے نائب چیئرمین کی سلیم الدین قریشی کو مبارکباد

129

حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے ترجمان کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ’’آباد‘‘ سب ریجن حیدرآباد کے نائب چیئرمین کاشف شیخ کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے چیمبر کے عہدیداران صدر سلیم الدین قریشی، سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن اور نائب صدر احمد ادریس چوہان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ’’ آباد‘‘ کے وفد میں ذوالفقار احمد فاروقی، محمد فاروق شیخانی، اسد اللہ میمن، یوسف انڑ اور نذیر غوری شامل تھے۔