بھارت اور چین کے درمیان بات چیت کا دوبارہ آغاز

111

نئی دہلی؍ بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع پر مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔ بھارتی علاقے چوشول میں ہونے والے مذاکرات سے متعلق کسی فریق نے تفصیلات جاری نہیں کیں۔ واضح رہے کہ بھارت اور چین کی عسکری قیادت، سفارتی اور سیاسی عہدے داروں کے درمیان کئی بار مذاکرات ہوچکے ہیں۔