اسلامی جمعیت طالبات کالجز زون کے تحت کیرئیر کاؤنسلنگ فورم

167

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طالبات کالجز زون کے شعبہ ایس ایچ ایس کے تحت انٹر سے پاس آؤٹ طالبات کے لیے کیریئر کاؤنسلنگ فورم منعقد کیا گیا جس میں انہیں انٹری ٹیسٹ اور مختلف جامعات میں داخلے سے متعلق رہنمائی دی گئی۔فورم میںمدیراعلیٰ جسارت شاہنواز فاروقی نے علم کی اہمیت کے موضوع پر پروگرام کروایا۔ اس موقع پر پینل ڈسکشن بھی ہوا جس میں مختلف جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی۔