عالمگیر وبا کورونا کے وار دنیا بھر میں جاری، دوسری لہر کا خطرہ

351

عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث ہر منٹ دنیا بھر میں 10 لاکھ 79 ہزار 558 افراد ہلاک جبکہ 3 کروڑ 76 لاکھ 43 ہزار 775 متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ 28 ہزار 157 ہوگئی ہے اور ان میں اب بھی 83 لاکھ 36 ہزار 060 ایکٹیو کیسز ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق امریکا میں 79 لاکھ 73ہزار 252 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ 19 ہزار562 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 70 لاکھ 79 ہزار426 افراد متاثر، 1لاکھ 8ہزار 573 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 95 ہزار 586 اور اموات 1لاکھ 50 ہزار 338 تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 12 لاکھ98 ہزار718افراد متاثر، اموات22ہزار597، پیرو میں8 لاکھ 46ہزار 088 متاثر، اموات 33 ہزار223، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 90ہزار 896افراد بیمار جبکہ اموات کی تعداد 17ہزار673، کولمبیا میں 9 لاکھ 2 ہزار 747 افراد متاثر، اموات کی تعداد 27 ہزار660 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے متعلق پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے 666 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 ہوگئی ہے۔