عربی شوربا

1373

عرب میں زم زم کا پانی ہی مشہور نہیں ہے بلکہ ایک اور پانی بھی بہت مشہور ہے ۔ نمکین پانی ۔ ارے بھئی پریشان نہ ہوں ہم عربی شوربے کی بات کر رہے ہیں ۔ ’’شوربہ‘‘ کے لغوی معنی نمکین پانی کے ہیں ۔ اصطلاحاً سوپ کو شوربہ کہتے ہیں ۔ سعودی عرب میں یہ شوربہ بہت مشہور ہے ۔ خاص طور پرطائف اور ٹھنڈے علاقوں میں یہ شوربا بہت شوق سے پیا جاتا ہے ۔ یہ سوپ خاص بکرے کے گوشت ہڈیوں اور گندم کے دلیے سے مل کر بنتا ہے ۔گندم اور بکرے کا گوشت اور ہڈیاں ہماری صحت کے لیے نہایت مفید ہیں ۔ اس سوپ کے پینے سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے ۔ تھکاوٹ ختم ہوتی ہے ۔یہ سوپ نزلہ ، زکام اور جوڑوں کے درد میں بھی بہت مفید ہے ۔ سردیوں میں جسم کو حرارت اور توانائی پہنچاتا ہے ۔یہ شوربا شام کے وقت بچوں کو پلایے کیونکہ یہ ایک مکمل غذا ہے ۔ آیے اس کی ترکیب سیکھیں ۔

سفید مکھن ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد(چوپ(
بکرے کا گوشت اور ہڈیاں آدھا کلو
نمک ایک کھانے کا چمچ
ثابت گرم مصالحے حسب ذائقہ
( لونگ ، دار چینی ، الائچی ، تیز پات)
ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن( پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
پانی 8گلاس
ٹماٹر 4عدد( بلینڈر میں بلینڈ کر لیں
گہیوں( کٹا ہوا) 6کھانے کے چمچ(4 گھنٹے بھگو دیں)
سیاہ مرچ( کٹی ہوئی) آدھا چائے کا چمچ

اسٹین لیس اسٹیل پریشر ککر میں مکھن یا گھی ڈالیے۔ اس میں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک پکایے،بکرے کا گوشت اور ہڈیاں شامل کر کے بھونیے، اب لاہور نمک شامل کیجئے۔ ثابت سیاہ مرچ اور لونگ شامل کیجئے ۔ ثابت زیرہ شامل کیجئے ، ثابت، دھنیا شامل کیجئے، تیز پات کا پتا ڈالیے، ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے اچھی طرح5منٹ تک بھونےے ، پانی شامل کر کے دھیمی آ نچ پر ایک گھنٹے تک پکائیے، گوشت اور یخنی کو چھلنی کی مدد سے علاحدہ کیجئے، ٹماٹروں کو اسٹیم میں گلا کر بلینڈ کیجئے ۔ بھیگے ہوئے گہیوں اور ٹماٹروں کو یخنی میں شامل کر کے2گھنٹے تک پکائیے۔ گوشت بغیر ہڈیوں کے شامل کر کے ہینڈ بلینڈر سے بلینڈ کر لیجئے ۔ آخر میں پسا گرم مصالحہ اور سیاہ مرچ شامل کرلیجئے ۔پیالے میں نکالیے اور اوپر سے ہرا دھنیہ ڈال کر پیش کیجئے ۔