بااثر وڈیرے اوراسکے بیٹے کیخلاف بھیل برادری کے افراد کا احتجاج

70

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) کراچی سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب ہاؤسنگ اسکیم کمانڈو سٹی میں مزدوری کرنے والے بھیل برادری کے افراد نے ہاؤسنگ اسکیم کی جانب سے بیٹے پر تشدد اور چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر راجا بھیل، تاراچند، بادل بھیل، ببلو بھیل ودیگر نے کہا کہ کمانڈو سٹی میں ہم نو افراد وڈیرہ خلیل قائم خانی کے باغ میں کام کرتے ہیں، وڈیرے اوراسکے بیٹے نے ہم پر بلا جواز تشدد کیا اور جھوٹے الزامات عائد کیے، کئی ماہ کی تنخواہ بھی روک لی، ہماری بکریاں، سولر پلٹیں، بیٹریاں سب پر قبضہ کرلیا، ہم پر چوری کو جھوٹا الزام لگا کر نکال دیا، ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم اور سامان واپس دلایا جائے۔