عراق میں فوج کے ہاتھوں داعش کے 2 کمانڈر گرفتار

88

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی فوج نے انبار کے ضلع فلوجہ میں داعش کے 2 کمانڈروں ابو اسلام اور ابو غفران کو گرفتار کر لیا۔ عراقی حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فلوجہ میں داعش کے ارکان پر مشتمل ایک گروہ کا خاتمہ کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ ادھر عراقی فوج نے بغداد میں کسی بھی ہنگامی صورت حال کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں حالات کنٹرول میں ہیں۔