شادی ہالز میں تقریبات کا دورانیہ 2 گھنٹے تک محدود

561

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے شادی ہالز کیلئے  نئے  ایس او پیز جاری کردیے۔

گزشتہ دنوں این سی او سی نے شادی ہالز میں تقریبات کے باعث کورونا پھیلنے پرتشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اب کورونا کی روک تھام کیلئے ضابطہ کارجاری کیے گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد ضروری ہے، شادی ہالز میں ہر تقریب کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا اور رات 10 بجے کے بعد تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کےعلاوہ اِن ڈور اجتماعات میں 300 جبکہ آؤٹ ڈور میں 500 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی اور ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر متعلقہ شادی ہال کو بندکردیا جائےگا۔

دوسری جانب ملک میں کورونا سے آج مزید 8 افراد انتقال کرگئے ہیں جبکہ مزید 661 افراد میں کورونا وائرس  کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعدستمبر سے شادی ہالز کھولے گئے تھےتاہم ضابطہ کار کی خلاف ورزی پرکراچی سمیت دیگر شہروں میں کئی ہالز کو سیل کردیا گیا تھا۔