امریکی لڑاکا فوجی کتوں کے لیے خصوصی چشمے تیار

518

امریکی فوج میں شامل لڑاکا کتوں کے لیے آگمینٹڈ ریئلٹی یعنی(حقیقت کو بڑھا کر بیان کرنے والے) چشمے تیارکرلیے۔

لڑاکا کتوں کےلیے یہ چشمے کمانڈ سائٹ نامی ایک فرم نے تیار کیے ہیں جس کا انتظام امریکی فوج کی ریسرچ لیبارٹری سنبھالتی ہے، فرم کاکہنا ہےکہ چشمےتیار کرنے کا مقصد  کتوں کو خطرناک صورتحال میں فاصلے سے ہدایات دی جاسکیں گی۔

فوج میں شامل کتوں کو دھماکا خیر مواد اور دیگر خطرات پتہ لگانے میں مددگار ہوتے ہیں لیکن انہیں کچھ ہدایات کی ضرورت ہوی ہے ۔

کمانڈ سائٹ نامی فرم کا کہنا ہے کہ چشموں کا ایسے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کتوں سے کام لیےوالےفوجی خطرات سے دور رہ کر انہیں ہدایت دے سکیں۔

ان چشموں کے اندر کتے بصری اشارے دیکھ سکتے ہیں جنھیں سمجھنے کے لیے انھیں تربیت دی جا سکتی ہے اور جس سے انھیں کسی مخصوص مقام پر بھیجا جاسکتا ہے،اس دوران ہینڈلر ریموٹ ویڈیو فیڈ کے ذریعے دیکھ سکتا ہے کہ کتا کیا دیکھ رہا ہے۔

آرمی ریسرچ لیبارٹری (اے آر ایل) کے ایک سینئر سائنس دان ڈاکٹر اسٹیفن لی نے کہا آگمینٹڈ ریئلٹی کو کتوں کو کمانڈز اور اشارے فراہم کرنے کےلیے استعمال کیا جائے گا اور کتا اس کے ساتھ اس طرح انٹر ایکٹ نہیں کرےگا جس طرح انسان کرتے ہیں۔