تحریک عروج پر پہنچے گی تو تمام 84 ارکان استعفی دیں گے، خواجہ آصف

368

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ جب پی ڈی ایم کی تحریک عروج پر پہنچے گی تو 84 کے 84 ارکان پارلیمنٹ استعفے دیں گے، دیکھیں گے کون سینیٹ کے الیکشن کرواتا ہے، پنجاب سے بھی مسلم لیگ (ن)  کے ارکان پارلیمنٹ استعفیٰ دیں گے،عوام کی خواہشات کے آگے دھاندلی کا بند باندھا  گیا ہے۔

پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قوم دو سال سے نااہل حکومت کی قیمت ادا کر رہی ہے، 70 سال سے قوم نے اتنا نقصان نہیں اٹھایا ہے جتنا عمران خان کے دو سال میں نقصان ہوا ہے، ملک کا سب کچھ لوٹ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت، لوگوں کا سکون برباد ہو گیا، آج پاکستان ساری دنیا میں تنہاہے اس کا کوئی دوست نہیں ہے،وقت آ گیا ہے اور نواز شریف نے بھی جمہوریت کی  جنگ کا اعلان کیا ہے، یہ جمہوریت کی جنگ ہے، ہم نے ہر دور میں جمہوریت کیلئے جنگ لڑی ہے۔