پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

346

کراچی: پاکستان میں 24قیراط سونے کی قیمت میں آج کے روز 300روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 13 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 300 روپےکمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 113000روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 256روپے  کمی کے بعد 96ہزار880 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں29ڈالر کی کمی واقع ہوئ ہے اور اس کی قیمت 1884 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1200 اور 1028.8 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

خیال رہے سونے اور زیورات کے لین دین کو دستاویزی بنانے کا عمل شروع ہوگیا، یکم اکتوبر سے 20 لاکھ کا سونا خریدنے اور بیچنے والوں کا ریکارڈ مرتب ہوگا جبکہ سنار گاہکوں کے شناختی کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہوگا اور یہ سب ایف بی آر نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے کیا ہے۔