نوازشریف کوواپس لانےکی کوشش کی جائےگی، ش لیگ بن کر رہے گی، شیخ رشید

454

راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے  ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوبیرون ملک سےواپس لانےکی پوری کوشش کی جائےگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ 31دسمبرسے 20فروری کی تاریخ دی ہے،مسلم لیگ ن سے مسلم لیگ’’ش‘‘بن کررہےگی، مریم نوازخاتون ہیں ان کااحترام کروں گا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو شکست ہونی ہے، پیپلزپارٹی زیادہ دیراپوزیشن کےساتھ نہیں چلےگی، مجھےبلورانی کےساتھ لڑوادیاہے،ڈرہےکہیں بریک اپ ہی نہ ہوجائے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسی ماہ ایم ایل ون چل جائےگی،نالہ لئی کاپروجیکٹ بھی شروع ہوجائے گا، راولپنڈی کےسارےپروجیکٹ مکمل ہوں گےاورایک لاکھ لوگوں کوروزگارملےگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب  اپوزیشن جلسہ کریں گے تواگلےروزمیں جواب دوں گا،وزیراعظم نےذمےداری مجھےدی ہے،میں ان کی اینٹ کاجواب پتھرسےدوں،مجھےڈر ہےاپوزیشن کےجلسوں سےکورونانہ پھیل جائے۔